لاہور ہائیکورٹ: عمران خان اور پی ٹی آئی کے متعلق کئی اہم درخواستوں پر سماعت کل ہو گی

Sep 19, 2024 | 19:45:PM
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان اور پی ٹی آئی کے متعلق کئی اہم درخواستوں پر سماعت کل ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کے متعلق کئی اہم  درخواستوں پر سماعت کل ہو گی۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ  درخواستوں پر سماعت کرے گا، 5 رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہوں گے، درخواستیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہو گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قومی اسمبلی سے نااہلی اور انہیں چیئرمین شپ سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ;  پریکٹس اینڈ پروسیجر ججز کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موخر

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے متعلق احکامات کے خلاف درخواست پر بھی سماعت کل ہو گی۔