فخر زمان یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کریں گے

Sep 19, 2024 | 20:42:PM
 فخر زمان یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کے جارح مزاج اوپنر بلے باز فخر  زمان نےمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

فخر زمان متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے تیسرے ایڈیشن میں ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے بلے بازی کریں گے،فخر زمان کے ساتھ پاکستان کے اعظم خان اور محمد عامر بھی ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں ہوں گے، دونوں کو تیسرے سیزن کے لیے وائپرز کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے،دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنہوں نے گزشتہ سال ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کی تھی انہوں نے اس سال انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سے گریز کیا ہے۔

ٹیم نے شاہین آفریدی کو اس سال بھی سائن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن ان کی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے عدم دستیابی ظاہر کی،ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کچھ دن آرام کریں گے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل سہ فریقی سیریز کے لیے تازہ دم رہ سکیں ،خیال رہے  آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ 11 جنوری سے 9 فروری 2025 تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائےگی۔