عدالت کا پی سی بی کو کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر نہ کرنے کا حکم

Sep 19, 2024 | 20:51:PM
عدالت کا پی سی بی کو کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر نہ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کو قومی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر سے روک دیا۔

تفصیلات کے  مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2رکنی بینچ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبنگ کے اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل اور بین الاقومی کرکٹ میں ایک گیمبلنگ کمپنی کے سٹیکرز کی نشاندہی بھی کی اور پابندی لگائی،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد رضوان نے اپنے یونیفام پر گیمبلنگ کے اشتہار کو سٹیکر لگا کر چھپایا تھا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ کھلاڑی بھی اس طرح کی تشہیر سے خوش نہیں ہیں، عدالت نے پی سی بی کو قومی اور بین الاقومی سیریز کے دوران گیمبلنگ کی تشہیر سے روکتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔