اروشی روٹیلا کے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کیساتھ تعلقات ، اداکارہ کا ردعمل آگیا

Sep 19, 2024 | 20:55:PM
اروشی روٹیلا کے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کیساتھ تعلقات ، اداکارہ کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے پھیلنے والی میمز اور افواہیں غلط ہیں اور ان کی تمام تر توجہ صرف اپنے کیریئر اور مستقبل کے اہداف پر مرکوز ہے، اروشی روٹیلا نے کہا کہ "افواہوں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے، مگر میں ہمیشہ ایمانداری اور وضاحت کے ساتھ جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں۔" انہوں نے مزید کہا کہ سچائی اور شفافیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ غیر ضروری افواہیں ختم ہو سکیں۔

اداکارہ نے اپنی بات میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی میں صرف اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور خود کو ایسے لوگوں کے درمیان رکھنا پسند کرتی ہیں جو انہیں سپورٹ اور حوصلہ دیتے ہیں۔