رنبیر کپور کی زندگی میں شامل دوسری لڑکی کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کا دلچسپ ردعمل

Sep 19, 2024 | 21:00:PM
 رنبیر کپور کی زندگی میں شامل دوسری لڑکی کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کا دلچسپ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  گریٹ انڈین کپل شو کی پہلی قسط میں اپنے شوہر رنبیر کپور کی زندگی میں شامل لڑکی کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا۔

کپل شرما کے شو کی نئی قسط میں عالیہ بھٹ کا ایک دلچسپ کلپ سامنے آیا جب میزبان کپل شرما نے رنبیر کپور کی زندگی میں شامل ایک لڑکی کا ذکر کیا۔ پرومو کلپ کے آخر میں کپل سنجیدہ لہجے میں عالیہ سے پوچھتے ہیں، "میں آج آپ کو کچھ بتانا چاہتا ہوں۔۔ رنبیر کی زندگی میں ایک لڑکی تھی۔۔ کیا میں اسے ابھی یہاں بلا لوں؟"

اس سوال پر عالیہ نے حیرت سے جواب دیا، "آپ انہیں اس شو میں بلانے جا رہے ہیں؟"اسی دوران، سنیل گروور بھی اسٹیج پر ڈفلی کے لباس میں داخل ہوئے، جسے دیکھ کر عالیہ زور زور ہنسنے لگیں۔ ان کے اس ردعمل  نے اس لمحے کو مزید دلچسپ بنا دیا۔