جماعت اسلامی کاحکومتی آئینی ترامیمی بل کی مخالفت کا اعلان

Sep 19, 2024 | 21:04:PM
جماعت اسلامی کاحکومتی آئینی ترامیمی بل کی مخالفت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جماعت اسلامی نے حکومتی آئینی ترامیمی بل قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سابق صدر عارف علوی کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے جسے جماعت اسلامی قبول نہیں کرےگی، حکومت کا آئینی ترامیم لانے کا وقت بہت اہم ہے، ترامیم پاس کرانے کیلئے جلدبازی سے حکومت کے ارادے ظاہر ہورہے ہیں، سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی وفاقی کابینہ سے منظوری کا امکان

دوسری جانب سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ یہ بل آئین میں تبدیلی نہیں تدفین کابل ہے، ملک میں بہت سی چیزیں خطرناک ہوتی جارہی ہیں، میں یاد کرانا چاہتا ہوں کہ ملکی معیشت،امن و امان کی صورتحال خراب ہے.