امیتابھ بچن نے لفظ کی غلط ادائیگی پر معذرت کرلی

Sep 19, 2024 | 21:11:PM

(24نیوز) بھارت کے سینئر  اور معروف اداکار امیتابھ بچن نے مراٹھی زبان کے ایک لفظ کی غلط ادائیگی پر معذرت کی ویڈیو شیئر کردی۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں مراٹھی زبان کے ایک لفظ کی غلط ادائیگی پر معذرت کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے قریبی دوست اور مشہور گلوکار سودیش بھوسلے کا ذکر کیا، جنہوں نے اس غلطی کی نشاندہی کی تھی، امیتابھ بچن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لفظ "کچرا" کی غلط ادائیگی کے باعث وہ معذرت خواہ ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے صفائی مہم کے حوالے سے اپنا پیغام دہرایا، اداکار نے کہا کہ صفائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے اور وہ خود بھی اس مہم کے حامی ہیں۔


 

مزیدخبریں