اسلام آباد: نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Sep 19, 2024 | 21:19:PM
اسلام آباد: نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون شوہر کے ہمراہ شاہدرہ روڈ پر جارہی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے روک کر نکاح نامہ طلب کیا، خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نےمیرےشوہر کو دور بھیج کر میرا موبائل بھی چھینا۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جنسی طورپرحراساں بھی کیا اور کال کرکے ملنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے، نمبر نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اپنے ہی پیٹی بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔