سوزوکی نے معروف گاڑی "کیری ڈبہ" 35 سال بعدبند کرنے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوزوکی نے اپنی مشہور گاڑی "کیری ڈبہ" (سوزوکی بولان) کی پیداوار بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ کئی سالوں سے زیر بحث تھا، لیکن اب یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ پاکستانی سڑکوں پر کوئی نئی بولان دستیاب نہیں ہو گی۔
سوشل میڈیا پر اس خبر نے اس وقت زور پکڑا جب ایک نامکمل سوزوکی بولان کی تصویر سامنے آئی، جس پر لکھا تھا: "بائے بائے Y88V بولان، پیداوار کا اختتام اور آخری چیسیز نمبر 01151691"۔ ایک کمپنی اہلکار نے تصدیق کی کہ "یہ آخری بیچ تھا"۔
سوزوکی بولان کی قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اور اسے قسطوں میں بھی خریدا جا سکتا ہے، جس کی ماہانہ قسط 44 ہزار 93 روپے ہو گی۔
سوزوکی بولان کو جلد ہی نئی سوزوکی ایوری سے تبدیل کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی پاکستانی صارفین کے لیے خوش آئند ہے، کیونکہ یہ گاڑی کافی پرانی ہو چکی تھی اور اس میں جدید خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کی کمی تھی۔ صارفین طویل عرصے سے اس کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے، خاص طور پر جب چانگان کاروان جیسی نئی متبادلات مارکیٹ میں آئیں۔سوزوکی بولان کو اس کے روایتی ڈیزائن، آرام کی کمی اور سڑکوں پر حفاظتی خدشات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔