کوریوگرافر جانی ماسٹر جنسی ہراسگی کے الزامات میں گرفتار

Sep 19, 2024 | 21:39:PM
کوریوگرافر جانی ماسٹر جنسی ہراسگی کے الزامات میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر کو جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 21 سالہ خاتون نے ان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں زبردستی مذہب تبدیل کرنے اور شادی کی دھمکیاں شامل ہیں۔

خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ جانی ماسٹر نے کئی سال تک ان کا جنسی استحصال کیا اور انہیں زبردستی اپنی مرضی کے خلاف شادی کرنے اور مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان جانی ماسٹر کی گرفتاری نے ایک اور سنگین کیس کو جنم دیا ہے۔

جانی ماسٹر کی گرفتاری نے شائقین اور فنکاروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے