میجر جنرل عابد مظہر آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان مقرر

Sep 19, 2024 | 22:57:PM
میجر جنرل عابد مظہر آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نےبڑے پیمانے پر افسران کے تقررر و تبادلے کیے ہیں،میجرجنرل عابد مظہر کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔

میجر جنرل عابد مظہر کو میجر جنرل چوہدری عامر اجمل کی جگہ سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے، دریں اثناء پنجاب اکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر عفت قادر ملک کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات 3 سال کیلئے سندھ حکومت کے سپرد کی ہیں، جہاں اُنہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر پرنسپل تعینات کیا جائے گا جبکہ پی ایم ایس پنجاب حکومت کے گریڈ 17 کے عدنان عاطف کی خدمات ڈیپوٹیشن پر 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر عمر اویس کو تبدیل کرکے اُن کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18  کی افسر قرۃ العین ظفر کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔