مذاکرات مثبت ہوئے جلد بریک تھرو ملے گا۔۔۔صاحبزادہ حامد رضا 

Apr 20, 2021 | 00:05:AM

Read more!

(24نیوز) چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ سعد رضوی سے مذاکرات مثبت ہوئے جلد بریک تھرو ملے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ ختم کرنے کےلئے اپنے طور پر کوشش کررہے ہیں، ہم حکومتی ایما پر سعد رضوی سے مذاکرات کیلئے نہیں گئے تھے۔
حامد رضا نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے کیلئے تمام علما کوشش کررہے ہیں، مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہوگا پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی نے کارکنان کو پر امن رہنے کی اپیل کی ہے، امید ہے مذاکرات میں جو طے ہوگا حکومت اس پر عمل کرے گی۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سعد رضوی سے علما کی ملاقات 7 گھنٹے سے زائد جاری ہے، آج کے مذاکرات میں کسی قسم کے سیاسی عزائم نہیں ہیں، ہم نہیں چاہتے ملک دشمنوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی عظمت کورونا کا شکار، منفرد انداز میں پیغام جاری کردیا

مزیدخبریں