جب کورونا زدہ لاش کو  گھر والے بھی چھوڑ گئے۔۔۔ بہادر مسلمان نوجوان کی ویڈیو وائرل

Apr 20, 2021 | 09:57:AM
 جب کورونا زدہ لاش کو  گھر والے بھی چھوڑ گئے۔۔۔ بہادر مسلمان نوجوان کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) بھارت کی ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے کٹٹے پلی گاؤں میں کورونا سے مرنے والے ایک شخص کی لاش لینے سے اہل خانہ نے انکار کردیا ۔ اس کے بعد ایک بہادر مسلمان نوجوان نے اس شخص کی آخری رسومات ادا کی ۔ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی کے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سے افسوس کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ کورونا سے متاثر ہوجانے کے ڈر سے لوگ ایک دوسرے کے پاس بھی نہیں آرہے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 اپریل کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد موگللیا نامی ایک ہندو شہر ی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ، مگر اتوار کو کورونا کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ چونکہ وہ کورونا سے متاثر تھا ، اس لئے اسکے گھر  کا کوئی بھی فرد آخری رسوم کیلئے اسکی لاش لینے کیلئے تیار نہیں ہوا ۔ اس بات کی خبر ہونے پر اسی گاؤں کا ایک مسلمان نوجوان سامنے آیا اور اس نے مرنے والے شخص کی ہندو رسم و رواج کے مطابق آخری رسوم ادا کی ۔

رپورٹ کے مطابق مسلم نوجوان فصیح اور علی کو اس واقعہ کے بارے میں پتہ چلا اور اس کے بعد یہ دونوں لاش لینے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے ۔ ان دونوں نوجوانوں نے اس شخص کی ارتھی اٹھائی اور اس کو اپنے کندھے پر اٹھا کر آخری رسومات کیلئے شمشان گھاٹ لے گئے ۔ ایک دیگر مسلمان نوجوان نے اس آخری رسوم کا ویڈیو بنایا اور اس کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا ، جس کے بعد یہ وائرل ہوگیا ۔ سینکڑوں لوگوں نے ان مسلمان نوجوانوں کی تعریف کی ، جس میں اس گاؤں کے بھی کچھ لوگ شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر