کورونا مزید 137 جانیں لے گیا۔ہزاروں نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 137 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 453 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 882 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 73 ہزار 566، سندھ میں 2 لاکھ 73 ہزار 466، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 7 ہزار 309، بلوچستان میں 21 ہزار، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 191، اسلام آباد میں 70 ہزار 609 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار 531 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار 2 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 4 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 453 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 561، سندھ میں 4 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 920، اسلام آباد میں 645، بلوچستان میں 225، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 442 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: جب کورونا زدہ لاش کو گھر والے بھی چھوڑ گئے۔۔۔ بہادر مسلمان نوجوان کی ویڈیو وائرل