حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب

Apr 20, 2021 | 10:07:AM

 (24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کالعدم تحریک لبیک ملک بھر سے تمام تر دھرنے ختم کرے گی، مسجد رحمتہ

للعالمین سے بھی دھرنے کو ختم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:          مذہبی جماعت کا احتجاج ۔۔ حالات کشیدہ۔۔سڑکیں بلاک۔۔دھرنے کی تیاریاں

مزیدخبریں