(24نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دیے گئے دو ارب ڈالرقرض کی واپسی میں توسیع کردی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی، شاہ محمود نے امارتی ہم منصب کو ویزہ کے حصول میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت دیگر امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اکتوبر میں متوقع’دبئی ایکسپو 2020‘ میں بھرپور شرکت کرے گا۔
شاہ محمود قریشی کا امارتی ہم منصب کو ویزہ کے حصول میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بھی امارتی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ اماراتی وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے، ابو ظہبی فنڈ سے پاکستان کو دئیےگئے 2 ارب ڈالر’امدادی قرض‘کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔