مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت ملتوی

Apr 20, 2021 | 12:30:PM

 (24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔
 درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت عالیہ میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہری شہریت رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا جبکہ اس سلسلے میں مجھے الیکشن کمیشن کا جواب ملا نہ ہی وزیراعلیٰ کا۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل دے دیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے جواب کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی ان کے پتے پر ٹی سی ایس کر دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کر لیں اور مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیںندیم افضل چن کا عمران خان کو  بڑامشورہ
 

مزیدخبریں