این اے249۔ ضمنی انتخاب ملتوی کئے جائیں۔سندھ حکومت کا الیکشن کمشنر کو خط 

Apr 20, 2021 | 12:52:PM
این اے249۔ ضمنی انتخاب ملتوی کئے جائیں۔سندھ حکومت کا الیکشن کمشنر کو خط 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے حلقہ این اے249 کراچی میں 29 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے لئےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے، ملک کے بڑے شہروں کو کورونا وائرس کی نئی شکلوں کا سامنا ہے، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہسپتالوں پر بتدریج بوجھ بڑھ رہا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ حیدرآباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3 سے بڑھ کر 7اعشاریہ 8 فیصد ہوگئی ہے، اس صورتحال میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلوس خطرناک ہوں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ضمنی انتخاب کا التواء انسانی جانوں کے ضیاع کو بچاسکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر نے وزارت توانائی کا چارج سنبھال لیا