رمضان بازاروں میں چینی خریدنے کیلئے لمبی قطاریں،لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رمضان بازاروں میں چینی کے خرایدروں کی لمبی قطاروں پر لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس،عدالت نےرمضان بازاروں سے کل تک چینی کے خریداروں کی لگی لائنیں ختم کرنے کا حکم دے دیا.
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کے کہنے کے مطابق چینی کی قیمت مقرر کی گئی، اس کے باوجود لوگ چینی کی خریداری کے لئے خوار ہور ہے ہیں۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ رمضان بازاروں میں قطاریں نہیں بلکہ کرسیوں پر بٹھا کر چینی دی جا رہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر آپ کی بات غلط ثابت ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پرچون کی دکان پر چینی کتنے روپے فی کلو مل رہی ہے ؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ پرچون کی دکان پر 85 اور رمضان بازار میں 65 روہے کلو چینی فراہم کی جا رہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ 15 روپے کے پیچھے لوگوں کو حکومت نے بھکاری بنا دیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، چینی کی خریداری کے لیے لائنیں نہیں لگنی چاہیے۔