الجیریا: ریت کے طوفان کےبعد قدیم مسجد نمودار

Apr 20, 2021 | 13:11:PM

(24 نیوز)افریقی ملک الجیریا میں ریت کے طوفان کے بعد صحرا میں ایک قدیم مسجد کے آثار نمودار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر کیساتھ پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں صحرا میں ایک قدیم مسجد دکھائی دے رہی ہے۔پوسٹ پر تحریر کیا گیا ہے کہ یہ قدیم مسجد ریت کے طوفان کے بعد صحرا میں دکھائی دی گئی ہے۔ریت کے طوفان سے قبل مذکورہ جگہ پر کسی مسجد کے کوئی آثار نہیں تھے۔

واضح رہے کہ پوسٹ میں یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مذکورہ مسجد  کون سے علاقے یا کس صحرامیں نمودار ہوئی ہے تاہم پوسٹ کے مطابق یہ خبر  افریقی ملک الجیریا سے جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب
 

 
 

مزیدخبریں