ن لیگ اور جے یو آئی کا فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد کی حمایت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کےکمیٹی روم نمبر 2میں ہوا جس میں فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی قرار داد پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حالیہ افسوسناک واقعات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ناموس رسالت کے حق میں ہونے والی قراداد کی حمایت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور جے یو آئی نے مشترکہ طور پر قرارداد کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی نااہلی پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ بھی کیا ہے۔جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کی نا اہلیوں سے پردہ اٹھائیں گے، پیپلزپارٹی کا نہ آنا افسوسناک عمل ہے، اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت نے سارے آپشن استعمال کئے، جب ہر طرف سے ناکام ہوئے تو معاملے کو ایوان میں لیکر آئے۔