پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد پیش کرنے جارہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد حکومت آج قومی اسمبلی اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کرے گی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے خود کو معاملے سے دور رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق پی پی ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ن لیگ نے بھی معاملے پر پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ملکی صورتحال اور فرانسیسی سفیر کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔