ہوزری فیکٹری میں منگل کی صبح لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیصل آباد کی ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ریسکیو کی 5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق منگل کی صبح گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ تیسری منزل تک جا پہنچی ہے جبکہ ریسکیو کی 5گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ نزدیکی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اب فیکٹری کے گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ''آگ بجھانا مشکل ہو رہا ہے کیونکہ فیکٹری میں داخلے کا ایک راستہ تھا جو پوری طرح سے جل چکا ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو نے مزید گاڑیاں اور واٹر کینن طلب کر لی ہیں۔
واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا مرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فیکٹری مالک کے مطابق تمام 150 ملازمین کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر ایک بار پھر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ۔۔