(24نیوز)اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بائیو لگانے کے لئے عمر کی حد کم کر دی گئی ہے۔
ضلعی محکمہ صحت کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بائیو لگانے کے لئے عمر 70 سال سے کم کر کے 60 سال کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کین سائنو بائیو ویکسین 60 سال کے افراد کو لگانا شروع کر دی گئی ہے۔ویکسینشن مرکز پولی کلینک اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 60 سال کے افراد کو دونوں ویکسین سائنو فارم اور کین سائنو بائیو کا آپشن دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی بھرتیاں کیس۔ چیف جسٹس گلزاراحمد کی ڈی جی ایف آئی اے کی سرزنش