لاپتہ افراد کی عدم بازیابی۔سندھ ہائیکورٹ برہم۔ وزارت داخلہ سےرپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ امین کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو لاپتہ امین کا اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ امین کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ ایک پیج کی پیشرفت رپورٹ لائیں ہیں۔ چھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ایک بیج کی پیشرفت سے لگ رہا ہے کتنی کوشش کی ہوگی۔
کیا شہری کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ابھی تک نادرا نے شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نادرا حکام کو مارچ کے مہینے میں حکم دیا گیا تھا۔ نادرا چئیرمین کو شو کاز نوٹس جاری کررہے ہیں۔ چئیرمین نادرا خود آئندہ سماعت پر حاضر ہو کر بتائیں کہ حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری کی ٹریول ہسٹری بھی جمع کروائی جائے۔ عدالت نے سماعت 27 اپریل کے لئے ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا۔۔سنگل ڈوز ویکسین لگانے کیلئے عمر کی حد کم کر دی گئی