تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب .وزیراعظم کی شیخ رشید کومبارکباد

Apr 20, 2021 | 15:36:PM

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی اور انہیں کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریف کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو گئے۔

 یہ بھی پڑھیںلاپتہ افراد کی عدم بازیابی۔سندھ ہائیکورٹ  برہم۔ وزارت داخلہ سےرپورٹ طلب
 

مزیدخبریں