پریانکا چوپڑاکی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اپیل کی ہے۔بھارت میں اس وقت کووڈ 19 کی صورتحال نہایت سنگین ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں ایک دن میں دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ڈیڑھ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وبائی بیماری کے سبب بھارت کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس صورتحال میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
پریانکا نے ٹوئٹر پر لکھا ’’بھارت میں اس وقت کووڈ 19 کی صورتحال نہایت سنگین ہے۔ میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی خبریں اور تصاویر دیکھ رہی ہوں جو بہت خوفناک صورتحال کی منظر کشی کررہی ہیں۔ صورتحال قابو سے باہر ہوچکی ہے۔
پریانکا نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ براہ مہربانی گھروں میں رہیں۔ اور یہ اپنے لیے، اپنی فیملی، دوستوں، پڑوسیوں، کمیونٹی اور ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے کریں۔ اس کے علاوہ اپنی باری پر ویکسین لگوائیں۔ ایسا کرنے سے ہمیں اپنے میڈیکل سسٹم پر موجود بے حد دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘
واضح رہے کہ اس وقت پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔