طالبعلم کووڈ گھرلے آئے تو ذمہ دار کون ہوگا،عاصم اظہر

Apr 20, 2021 | 15:48:PM

 (24نیوز)گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت سے ’بچوں پر ترس کھانے‘ کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا  ہے کہ اگر طالبعلم کووڈ کو گھر پر لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ برس تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ تاہم چند روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکولز کھولنے کا اور اے لیول اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کیا تھا۔ شفقت محمود نے  مزید کہا تھا کہ جو اضلاع کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں وہاں یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

 وزیرتعلیم کے اس اعلان کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار پھر شفقت محمود سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔‘‘  ایک اور ٹوئٹ میں گلوکار نے لکھا طالبعلم امتحانات میں شرکت کے بعد اگر کووڈ کو گھر پر لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاصم اظہر نے اسکولز کھولنے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا ’’ وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کرتے ہوئے کہا ’’براہ مہربانی ’کچھ کریں‘ اور بچوں کا ساتھ دیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:   چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار سٹے باز اور مافیاز ہیں،شبلی فراز

مزیدخبریں