(24نیوز)حکومت نے قرارداد کا ابتدائی مسودہ اپوزیشن کو بھجوادیا۔
قرار داد میں لکھا گیا ہے کہ ’’یہ ایوان متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیپڈو کی طرف سے یکم ستمبر 2020 کو ناموس رسالت کی گستاخی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی پر زور مذمنت کرتا ہے‘‘ ۔فرانسیسی میگزین کی طرف سے پہلی بار 2015 میں پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے شائع کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرف سے شدید غم وغصے کے اظہار کیا۔ ایک بار پھر عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔