قومی اسمبلی کا اجلاس . فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنےکی قرارداد پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت میں ہونے والے ملکی تاریخ کے اہم اجلاس میں پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق قومی اسمبلی ایوان کو آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لئے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک ملک بھر سے تمام تر دھرنے ختم کرے گی، مسجد رحمتہ للعالمین سے بھی دھرنے کو ختم کیا جائے گا، بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی سفیر کو نکالنے کےلئےقرارداد کا مسودہ 24 نیوز نے حاصل کرلیا