ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے مخالفت کھل کر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاع اسماعیل نےحلقہ 249 کے ضمنی الیکشن ملتوی نہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں حکمران جماعت ہے اس کی کوئی تیاری نہیں ، پیپلز پارٹی الیکشن منسوخ کروا کر حلقے میں اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی الیکشن ملتوی کروا کر حلقے میں ترقیاتی کام کے اعلان کرے گی۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام لوگوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سندھ حکومت کی کورونا سے متعلق رپورٹ حقیقت پر مبنی نہیں ، کورونا کے پھیلاﺅسے بچنے کیلئے الیکشن ملتوی کرنا کوئی حل نہیں۔ الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مقررہ تاریخ پر ہی الیکشن کروائے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کے خط سے پہلے ن لیگ بھی 29 کو الیکشن کروانے کی خواہاں نہیں تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس . فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنےکی قرارداد پیش