نیب کا بہانہ بناکر کام نہ کرنیوالے تمام بیوروکریٹس کو گھر بھیج دینا چاہئے ۔۔چیف جسٹس

Apr 20, 2021 | 17:58:PM

 (24نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے نیب کا بہانہ بنا کر کام نہ کرنے والے بیورکریٹس کےخلاف سخت نوٹس لیتے ریمارکس دیئے ہیں کہ جو نیب کا بہانہ بناکر کام نہیں کرتے ایسے تمام بیوروکریٹس کو گھر بھیج دینا چاہئے ۔ 
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سڑکوں کی تعمیر مکمل کرانے کے باجود حکومت کی جانب سے ٹھیکیدار کو عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دس روپے کی بات ہو تو سیکرٹریز کہتے ہیں کہ نیب پکڑ لے گا،پنجاب کے تمام افسر نیب کا بہانہ بنا کر کام کرنے کےلئے تیار نہیں ،جب درست کام کرو گے تو نیب کیوں پکڑے گا ؟۔

چیف جسٹس نے کہا بیوروکریٹس نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ کام نہیں کرنا،اگر سیکرٹری عہدہ کی اہلیت نہیں رکھتا تو انہیں گھر چلے جانا چاہئے ۔چیف جسٹس نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی اینڈ ڈی اورسیکرٹری فنانس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں۔ ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے مخالفت کھل کر سامنے آ گئی

مزیدخبریں