2020 ۔۔ 2960بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘ رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ساحل نے سال 2020 کے دوران بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق گزشتہ سال2960بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سال2020 کے دوران1510بچیاں جبکہ 1450بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے۔ ان واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال2020 روزانہ 8بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔ تنظیم کے صوبائی کواڑدی نیٹر عنصر سجاد بھٹی نے ریجنل لیگل ایڈ کوارڈنیٹر عاطف عدنان خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمری کی شادی کے119واقعات جبکہ7واقعات میں بچیوں کو ونی کیا گیا ہے۔ 50بچوں اور بچیوں کو مدرسہ جات میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اس طرح ہسپتال ،ہوٹل، کار، کلینک، کالج، فیکٹری، جیل، پولیس سٹیشن، شادی ہال، قبرستان اور دیگر کئی جگہوں پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سال 2020 کے دوران بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں کل1707بچے، صوبہ سندھ میں861بچے، صوبہ بلوچستان میں 53، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں102بچے، خیبر پختونخواہ میں215بچے جبکہ آزاد کشمیر میں 18،گلگت بلتستان کے4 بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔سال2020 کے دوران رونما ہونے والے واقعات میں سے 2587واقعات پولیس سٹیشن میں رپورٹ ہوئے۔21واقعات رپورٹ نہ ہوئے۔19واقعات پولیس نے رپورٹ نہ کیے۔جبکہ333واقعات مختلف اخبارات میں مکمل معلومات کے ساتھ رپورٹ نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی۔۔ شاہد خاقان کی سپیکر اسد قیصر کو جوتا مارنے کی دھمکی