ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فردوس عاشق

Apr 20, 2021 | 18:16:PM
 ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کسی گروہ یا فرد کو آئینی نکات کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی دینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جو قانون ہاتھ میں لے گا انکے خلاف قانون کی رٹ ہوگی، دونوں جانب سے نقصان قابل افسوس ہے۔ہم تک جو بھی احکامات آئیں گے اسکو یقینی بنائیں گے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ معاہدے کی شقیں میرے علم میں ہیں لیکن اعلان کرنا میرا استحقاق نہیں۔ وزیر داخلہ کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں، متعلقہ وزیر میڈیا سے معاہدے کے حوالے سے معلومات شیئر کرینگے۔

 واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لئے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک ملک بھر سے تمام تر دھرنے ختم کرے گی، مسجد رحمتہ للعالمین سے بھی دھرنے کو ختم کیا جائے گا، بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کا بہانہ بناکر کام نہ کرنیوالے تمام بیوروکریٹس کو گھر بھیج دینا چاہئے ۔۔چیف جسٹس