(24نیوز)بھارتی سیاستدان لالو پرساد کی بیٹی روھنی نے والد کی رہائی کیلئے روزے رکھے اور جب لالو پرساد کی ضمانت پر رہائی ہوئی تو روھنی نے رہائی کا کریڈٹ روزوں کو دیاجس پر انتہا پسند جماعت بی جے پی کے حامی مشتعل ہیں۔
بھارتی اخبار امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق رمضان سے پہلے روھنی نے منت مانگی تھی کہ وہ پورا رمضان روزے رکھیں گی تاکہ ان کے والد کو رہائی مل جائے اور ابھی انہوں نے چھہ روزے ہی رکھے تھے کہ لالو کی ضمانت ہو گئی۔
روھنی نے اس ٹویٹ کیا کہ مجھے چھٹے روزے ہی عیدی مل گئی۔روھنی ایم بی بی ایس ڈاکٹرہیں۔ان کے اس بیان پر کہ میرا رمضان کامیاب ہو ا،روزوں کی برکت سے والد کو رہائی ملی۔انتہا پسند بہت مشتعل ہیں اور انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔جنوبی افریقہ سے سیریز جیت کرٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا،مصباح الحق
لالو پرشاد روزوں کی برکت سے رہا ہو ئے۔۔بیٹی روھنی کے بیان پر انتہا پسند مشتعل
Apr 20, 2021 | 18:52:PM