(24نیوز)سینئر صحافی اورسابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابصار عالم کے پیٹ میں گولی لگی تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔ہسپتال میں گفتٰگو کرتے ہوئے ابصار عالم نے بتایا کہ میں گھر کے قریب ایف الیون پارک میں واک کررہا تھا ۔مجھے لگا ایک شخص میری طرف آرہا ہے۔اچانک اس شخص نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ لالو پرشاد روزوں کی برکت سے رہا ہو ئے۔۔بیٹی روھنی کے بیان پر انتہا پسند مشتعل
سینئر صحافی اورسابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ
Apr 20, 2021 | 19:24:PM