این اے 249 ۔۔ مریم نواز کی کراچی جانے کی تیاریاں۔۔ساتھیوں سے مشاورت

Apr 20, 2021 | 19:38:PM

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 249میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں دورہ کراچی بارے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے مشاورت کی۔
 لیگی رہنماﺅں نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں حال ہی میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی طرز پر حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے ،چند لیگی رہنماﺅں نے مریم نواز کو موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی دورہ پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دیا ہے تاہم کراچی جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی۔
 ذرائع کے مطابق مریم نواز نے سابق وزیراعظم و پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان، سینئر مرکزی رہنما پرویز رشیداوراین اے 249 کراچی سے لیگی ٹکٹ ہولڈر مفتاح اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطے کر مجموعی صورتحال اور ضمنی انتخا ب کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور پارٹی رہنماﺅں نے کراچی کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب جیسی حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کو لیگی عہدیداران پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروپ تشکیل دے کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دے دی۔مریم نواز نے لیگل، کارنر میٹنگز،انتخابی مہم سمیت دیگر انتخابی معاملات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند لیگی رہنماﺅں نے مریم نواز کو موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی دورہ پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دیا ہے تاہم کراچی جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی۔ 
لیگی رہنماﺅں کی جانب سے مریم نواز کو کراچی جانے کی صورت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے اہم افراد سے ملاقاتوں کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔ رہنماﺅں نے مشاورت میں مسلم لیگ (ن)سندھ تنظیم کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کے بعد حکومت مخالف ممکنہ لانگ مارچ میں سندھ تنظیم کو بھی ٹاسک دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے کراچی جانے کی صورت میں تین روزہ دور ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کراچی کا دورہ ان کے معالجین کی اجازت سے بھی مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔این اے249۔ ضمنی انتخاب ملتوی کئے جائیں۔سندھ حکومت کا الیکشن کمشنر کو خط

مزیدخبریں