آج کا دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں سیاہ دن شمار کیا جائیگا، مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ نے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت پر پوری دنیا کے مسلمان متفق ہیں، آج کا معاملہ ہر مسلمان کے دل کے قریب ہے، آج کا دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں سیاہ دن شمار کیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیر داخلہ احسن اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح گیارہ بجے اطلاع دے کر آج ہی بلالیا گیا،حکومت یا سپیکر نے اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ایک عام ایم این اے نے قرارداد پیش کی جس کا متن اپوزیشن کو نہیں دکھایا گیا۔
شاھد خاقان عباسی نے کہا کہ قرارداد جس مقصد کے لئے پیش کی گئی وہ نامکمل تھی، جامع قرارداد ہونا چاہئے تھا۔ حسب معمول قومی اسمبلی کے سپیکر نے قرارداد کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی۔میری سپیکر قومی اسمبلی کیساتھ تلخی ذاتی نہیں کسی معاملہ پر ہوتی ہے۔ اگر اس معاملہ پر بھی جامع قرارداد نہ آسکے تو ایوان کو چلنے کا حق نہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم خود ایوان میں موجود نہیں تھے، ایک وزیر نے کہا کہ وزرا نے معاہدہ کرلیا ہے اس قرارداد میں اب ترمیم نہیں ہوسکتی، اگر وزرا نے وعدہ کیا تھا تو انہوں نے خود پیش کیوں نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر صحافی اورسابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ