ایل ڈی اے سٹی میں اپارٹمنٹ کیسے اور کتنے کا ملے گا۔۔۔طریقہ کار طے

Apr 20, 2021 | 20:39:PM

(24 نیوز) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں رہائشگاہ کیسے ملے گی؟ طریقہ کار طے ہوگیا، اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ ہوگی، قرعہ اندازی کے بعد ڈائون پے منٹ جمع کروائی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کیلئے پنجاب حکومت نے طریقہ کار طے کردیا، اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگی، اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار لیٹر آف کمفرٹ کے حصول کیلئے بینک آف پنجاب یا اس کے مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے۔
 کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی حاصل کرنے کیلئے الگ سے درخواست دے سکیں گے، سبسڈی کے بعد درخواستگزار 10 فیصد جبکہ دیگر 21 فیصد ڈائون پے منٹ جمع کروائیں گے، اپارٹمنٹ کی باقی قیمت اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے کے بعد آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔
اس کے علاوہ حکومت پنجاب کم آمدن والے افراد کے لئے حکومت پنجاب سستا گھر سکیم شروع کر رہی ہے، جس سے ایسے شہری جن کی ماہانہ ذرائع آمدن 60 ہزار روپے سے کم ہے ان کو یہ گھر بنا کے دیئے جائیں گے۔
 حکومت نے ابتدائی طور پر کم ذرائع آمدن والے افراد کو گھر دینے کے لیے چند شرائط بھی تیار کی ہیں، جس میں شہری کی آمدن تو مشروط ہے ہی لیکن ساتھ ہی جس تحصیل میں ہائوسنگ سکیم ہوگی اسی تحصیل کے افراد کو گھر ملے گا، کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری ،میٹرو اور سپیڈو بس سروس چلانے کا فیصلہ

مزیدخبریں