(24 نیوز)برطانیہ کی جانب سے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے بعدامریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کوروناکیسز میں اضافہ کی وجہ سے امریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت آنے سے روک دیا ہے۔امریکا کے سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ بھارت کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کورونا سے بچا ﺅکیلئے کیا گیا ہے،ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کچھ اثراث ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جبکہ23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔
برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا سے بچا ﺅکیلئے کیا گیا ہے۔ کورونا کی صورتحال ٹھیک ہونے پر دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایل ڈی اے سٹی میں اپارٹمنٹ کیسے اور کتنے کا ملے گا۔۔۔طریقہ کار طے