(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات و اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ،شہید پولیس اہلکاروں کو نہیں بھول سکتے ، قتل کی ایف آئی آر عدالت ہی ختم کرسکتی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اسلام کی نہیں ،اسلام آباد پر قبضے کی لڑائی لڑ رہی ہیں،پارلیمنٹ میں ہمیں دنگا فساد کی بجائے مہذب رویہ اختیار کرنا چا ہئے ۔
منگل کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس پرمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے پہلی بارکابینہ اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتی ہے،ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ بیس ووٹنگ نظام وضع کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے اور عملی مظاہرہ بھی کیا جاچکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان میں تیار ہوئی جبکہ دو بیرون ملک سے منگوائی گئیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق ضروری قانون سازی کرنا ہوگی۔
فواد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ بیس ووٹنگ نظام وضع کرنا ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق ضروری قانون سازی کرنی چاہئے ،سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے تنظیم نو کی جارہی ہے،ملک بھر میں بنیادی اشیاءکی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق مرکزی ڈیٹا بیس تیارکیاجائیگا۔
انہوںنے کہاکہ کابینہ میں کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں بنیادی اشیاءکی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق مرکزی ڈیٹا بیس تیارکیاجائیگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بارے میں غلط الفاظ پر شاہدخاقان عباسی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمیں دنگا فساد کی بجائے مہذب رویہ اختیار کرنا چاہیئے ۔انہوںنے کہاکہ ماضی کے ادوار میں قومی اداروں کو تباہ کیا گیا،اپوزیشن جماعتیں اسلام کی نہیں بلکہ اسلام آباد پر قبضے کی لڑائی لڑ رہی ہیں،اپوزیشن کو بار ہا کہہ چکے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں مل بیٹھیں۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ دنوں میں تشدد کو ہوا دینے والے ٹوئٹر اکاو¿نٹس بھارت سے آپریٹ ہورہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔عوام کیلئے خوشخبری ،میٹرو اور سپیڈو بس سروس چلانے کا فیصلہ
پولیس شہدا کو نہیں بھول سکتے ۔۔ قتل کامقدمہ عدالت ہی ختم کرسکتی ہے۔۔فواد چودھری
Apr 20, 2021 | 21:23:PM