(24نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کے تنازع پر غور ے ساتھ کچھ دیگر فیصلے بھی کئے گئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعان و نشریات فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ نے وفاق کے زیرانتظام 5 ہسپتالوں کے ایم ٹی آئی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی کہ کراچی میں وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں کو مل کر چلایا جائے،کابینہ نے ظہیر عباس کھوکھر کو چیئرمین پاکستان بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی سے کابل تک یونیسف کے کنٹینرز کی ترسیل کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے تنظیم نو کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ پولیس شہدا کو نہیں بھول سکتے ۔۔ قتل کامقدمہ عدالت ہی ختم کرسکتی ہے۔۔فواد چودھری
کابینہ میں کئے گئے اہم فیصلے
Apr 20, 2021 | 21:37:PM