(24نیوز)چینی اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوگر مافیا نے سٹے بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب روپے کمائے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے شوگر مافیا کے خلاف چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچیکی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔ایف آئی اے کے چالان میں کہا گیا کہ ملزمان نے کراچی میں 16واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے۔
چالان میں کہا گیا کہ کراچی اور پنجاب کے سٹے بازوں نے مل کر سٹہ کھیلا، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ قومی اسمبلی۔فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد پیش۔اپوزیشن کی تنقید۔مزید بحث جمعہ کو