معیشت کی بحالی کے حکومتی دعوے اپنی جگہ۔۔سٹیٹ بنک کی رپورٹ اپنی جگہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوئی، اس دوران سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے ابتدائی9ماہ میںبیرونی سرمایہ کاری سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوئی، اس دوران سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران نجی شعبے میں 1اعشاریہ 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسی دورانیے میں سرکاری شعبے میں 35 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 1 ارب 39 کروڑ ڈالر رہی جبکہ اس دوران اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کی شرح میں35فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال مارچ میں 28 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں 15 اعشاریہ 87 کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں سرکاری شعبے میں 12 اعشاریہ 86 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں 16 اعشاریہ 76 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارت کاڈبل میوٹینٹ وائرس دنیا کیلئے نیا خطرہ قرار