پاکستان کےخلاف بھارت کی پروپیگنڈہ مہم ۔۔بنئے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا

Apr 20, 2021 | 22:40:PM
 پاکستان کےخلاف بھارت کی پروپیگنڈہ مہم ۔۔بنئے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت نے تشدد کے چند ایک واقعات کو بہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف ایک مذموم پروپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے ۔
 کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایسے چند ایک واقعات کا حوالہ دے کر جو امریکہ اور فرانس جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی رونما ہوتے رہتے ہیںیہ غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو خانہ جنگی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں خانہ جنگی کابھارت کا خواب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی بھی پورا نہیں ہو گا کیونکہ پاکستانی عوام اپنے ملک کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم سے بخوبی آگاہ ہیںاور انھیں ناکام بنانے کےلئے مکمل طورپر متحد ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شرپسند عناصر کی طرف سے بعض مقاما ت پر تشدد کے حالیہ واقعات سے متعلق زیادہ تر ٹویٹس بھارت سے آرہی ہیںاور بھارت سے کہاگیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بند کرے اوراپنے ملک پر توجہ مرکوز کرے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اپنے پیارے نبی ﷺکی شان پر اپنی جانیں قربان کرنے کےلئے بھی تیار ہیں اور بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی عالمی حیثیت کو گہنا نہیں سکتا ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کامعمول رہا ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی سے عالمی برداری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں تشدد کے معمولی واقعات کااستعمال کرتاہے۔ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیراورملک بھر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے اور وہ پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ ہٹانہیں سکتا۔