اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ارکان کا تقرر۔ قبلہ ایاز چیئرمین مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ارکان کے تقررکا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق تقرریاں صدر مملکت کی جانب سے عمل میں لائی گئیں،تقرریاں 3 سال کی مدت کے لئے کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق قبلہ ایاز کو 3 سال کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دیگر ممبران میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی ، پیر ابوالحسن محمد شاہ شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق محمد حسن حسیب الرحمن ، مولانا حامد الحق ہیں،حق حقانی ، علامہ محمد حسین اکبر ، سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ، پیرزادہ جنید امین کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مفتی محمد زبیر ، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی ان 12 ارکان میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سپریم کورٹ بار کے انتخابات۔۔ سرگرمیاں شروع۔۔امیدواروں کا اعلان