سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ، سیاسی رہنماﺅں کا اظہار مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی، نائب صدر ن لیگ ، جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابصار عالم پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے، سینئرصحافی ابصار عالم پر حملے کی تحقیقات کرائی جائیں، سابق چیئرمین پیمراکی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر وفاقی دارالحکومت کے بیچ وبیچ فائرنگ اور جان لینے کی کوشش قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ ابصار عالم ایک بہادر اور نڈر صحافی ہیں ان پر قاتلانہ حملہ صحافت اور اظہا ر رائے کے آئینی حق کو قتل کرنے کی کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،جلد سے جلد واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور مجرموں کو کیفر کردا ر تک پہنچایاجائے۔
جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی سینئر صحافی ابصار عالم پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ابصار عالم پر حملہ پوری صحافی برادری پر حملہ ہے۔ اسلام آباد میں اس طرح کے واقع کا پیش آنا وزیرداخلہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی سینئر صحافی ابصار عالم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے ملکی حالات خراب ہوئے۔ سابق چیئرمین پیمرا پر حملہ کرنے والوں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی سینئر صحافی ابصار عالم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا کی۔ شیری رحمان نے کہاکہ آزادی اظہار اور صحافت پر حملے قابل تشویش ہیں، شیری رحمان صحافیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان کا پہلے ہی آزادی اظہار اور صحافت کا رکارڈ بدتر ہے، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدام لئے جائیں۔
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری کی سابق چیئرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کی مذمت ابصار عالم پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔اسلم غوری ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کےخلاف بھارت کی پروپیگنڈہ مہم ۔۔بنئے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا