عاطف عرف عاطی لاہوریا پولیس مقابلے میں مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اجرتی قاتل بھتہ خور عاطف عرف عاطی لاہوریا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ وزیرآبادپولیس زرائع کے مطابق علی پور چٹھہ پولیس نشاندہی کے لئے عاطف لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا ۔دو طرفہ فائرنگ میں عاطف عرف عاطی مارا گیا۔
واضح رہے کہ سی آئی اے پولیس عاطف عرف عاطی کوکل (پیر ) انٹرل پول کے ذریعے ہنگری سے گرفتار کر کے لائی تھی۔عاطی درجنوں افراد کے قتل میں ملوث تھا ،ملزم نے 4 سال قبل علی پورچٹھہ کے تاجر محمد عمران کو بھی بھتہ نہ دینے پر قتل کروا دیا تھا۔
عاطف پولیس کانسٹیبل کے قتل میں بھی ملوث تھا ۔اس کے علاوہ عاطی تاجروں اور امیر لوگوں سے اپنے کارندوں کے ذریعے بھتہ وصول کرتا تھا ۔ملزم گرفتاری کے ڈر سے یونان سے ہنگری فرار ہو گیا تھا اسے سربیا بارڈر سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ۔
ملزم 24 اکتوبر 2017 کو ہنگری سے گرفتار ہواتھا، ملزم کو واپس لانے کے لیے گوجرانوالہ پولیس 4 سال تک ہنگری سپریم کورٹ اور یورپی یونین انسانی حقوق کے ساتھ مقدمات لڑتی رہی۔
گزشتہ رات لاہوریا کو ہنگری سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا، ملزم قتل کے بعد 6 سال تک ہنگری، بوسینیا، مقدونیہ اور آسٹریا کے بارڈر کے قریب چھپتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں۔معیشت کی بحالی کے حکومتی دعوے اپنی جگہ۔۔سٹیٹ بنک کی رپورٹ اپنی جگہ