(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چئیر مین سینیٹ ہمارا حق ہے اور یہ پہلے سے طے تھا۔
تفصیلات کے مطابق قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے، چیئرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے۔ْ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے حصے سے زائد کا مطالبہ نہیں کیا، گورنر پنجاب کے عہدے کی ہماری پہلے دن سے ڈیمانڈ تھی اور یہ طے تھا، اگر اس میں کوئی تعطل آیا بھی ہے تو ایک دو دن میں حل ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے کچھ ایشوزہیں ، مگر وہ ڈیڈلاک نہیں بنیں گے۔ذرائع کا بتانا تھاکہ پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول کو نواز شریف سے براہ راست بات کرنےکا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ شہبازشریف کے وزیر اعظم بننے کے نو دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی لیکن حلف نہیں اُٹھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان میں مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی