بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھائے بغیر لندن پہنچ گئے

Apr 20, 2022 | 09:41:AM
بلاول بھٹو، فائل فوٹو
کیپشن: بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ٖڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملنے کے لئے لندن  پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھائے بغیر لندن روانہ ہوئے ، وہ وہاں قائدِ ن لیگ، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کے دوران اختلافی معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔

 پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزارتِ خارجہ کے معاملے پر ن لیگ سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اے این پی، بی این پی اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اتحادی حکومت کے قیام پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:      چئیر مین سینیٹ ہمارا حق ہے ۔قمر زمان کائرہ